Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہمیں جھکانے کے لیے سیاسی کیسز بنائے گئے, شاہ محمود | زرائع نیوز

ہمیں جھکانے کے لیے سیاسی کیسز بنائے گئے, شاہ محمود

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں جھکانے کے لیے سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں، ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔
اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ملک دو طبقوں میں تقسیم ہے، ایک طبقہ قانون و آئین کی حکمرانی کے لیے کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ پراسیکیوشن نے اعتراف کیا ہے کہ میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے لوگوں کو اکسایا۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پراسیکویشن نے الزام تو لگا دیا، ان کےپاس گواہ اور ثبوت نہیں ہیں۔