بن قاسم پولیس کی کارروائیاں , 6 ملزمان گرفتار , اسلحہ برآمد

کراچی: بن قاسم پولیس نے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتارکر کے 2 موٹر سائیکلیں ، ایک پستول برآمدکر لی ، دوسری کارروائی میں تھانہ بن قاسم کی حدود پپری سے دکاندار سے موبائل فون چھیننے والے 2 ملزمان سمیت 3 افرد گرفتار، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بن قاسم پر دو مقدمات درج کر لئے گئے۔

ملیر کے علاقے پپری اور گلشن حدید میں تھانہ بن قاسم کے ایس ایچ او سید فراصت علی شاہ کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کاروئیاں جاری ہیں، پپری ، شاہنواز کے دکاندار سے موبائل فون چھیننے والے دو ملزمان غلام فرید ولد رحیم الدین ، انعام علی ولد دیدار علی کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری کارروائی میں گلشن حدید سے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کرنے والے گینگ کے سرغنہ ایک ملزم فیاض علی ولد پنجل ملاح کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان سے ایک پستول ، چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او سید فراصت شاہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مختلف کاروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے دو ملزمان جوکہ پپری میں دکاندار سے موبائل چھیننے میں ملوث ہیں، جن کا تعلق ماروی گوٹھ سے ہے، جو پپری و دیگر علاقوں میں آکر ڈکیتیاں کرتے تھے ان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

دوران تفتیش ملزمان متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ دوسری کاروائی میں موٹر سائیکل چھینے والے ایک ملزم فیاض علی ولد پنجل ملاح کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم نے دوران تفتیش نصیر آباد موڑ سے اپنے ساتھی سمیت ایک پولیس اہلکار سے موٹر سائیکل چھیننے کا اعتراف کیا ہے ، جس کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے نشاندھی کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، ایس ایچ او بن قاسم سید فراصت شاہ نے کہا کہ کراچی پولیس چیف اور ایس ایس پی ملیر کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں، چوری ، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارہ اولین فریضہ ہے علاقے میں موٹرسائیکل پر پولیس پیٹرولنگ بڑھائی گئی ہے تاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: