Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ناصر شاہ ’’ نورجہاں ‘‘ کی عیادت کیلئے چڑیا گھر پہنچ گئے | زرائع نیوز

ناصر شاہ ’’ نورجہاں ‘‘ کی عیادت کیلئے چڑیا گھر پہنچ گئے

کراچی : وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے گزشتہ روز کراچی چڑیا گھر کا دورہ کیا اور بیمار ہتھنی نورجہاں کی عیادت کی۔

ان کا کہنا تھا بیمار ہتھنی نور جہاں کو دیکھنے آیا ہوں، نور جہاں کی حالت بدستور تشویش ناک ہے، چڑیا گھر انتظامیہ نے ہتھنی کو آئی سی یو پیشنٹ قرار دیا ہے، ہتھنی کی دیکھ بھال کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کی 7 رکنی ٹیم تعینات کی ہے، عالمی تنظیم فورپاز کے ڈاکٹروں سے بھی دوبارہ آنےکی درخواست کریں گے،نور جہاں کے علاج کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں۔ مارشل لاء کی ہم کبھی سپورٹ نہیں کرتے ہم جمہوری لوگ ہیں۔ آصف زرداری نے جنرل باجوہ کو جو کہا بالکل ٹھیک کہا ملک میں تمام انتشار کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ عمران خان ذاتی انا کی تسکین چاہتے ہیں،انتشار پھیلانے کیلئے اسمبلیاں توڑیں۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو بہت مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں اور اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر لگائے بیٹھی ہے،مشکل فیصلے نہ کریں تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

دوسری جانب سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا کہ ہتھنی نورجہاں نے خود خوراک کھانا شروع کر دی ہے، ہتھنی کا خود خوراک کھانا مثبت پیشرفت ہے۔