Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بولٹن مارکیٹ میں کسٹم کا چھاپہ ، بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد | زرائع نیوز

بولٹن مارکیٹ میں کسٹم کا چھاپہ ، بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی: پاکستان کسٹمز کے انفورسمنٹ سیل کے عملے نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقع بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیاہے۔

کسٹم حکام کے مطابق یہ کارروائی چیف کلیکٹر یعقوب اور ڈاکٹر عثمان باجوہ کی نگرانی میں کی گئی۔چھاپے اور تلاشی کے دوران بولٹن مارکیٹ کے گودام سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس، شیشہ فلیورز، گٹکا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

کسٹم حکام کی جانب سے برآمد ہونے والے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 63 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔