Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی | زرائع نیوز

ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

لاہور : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ’خواجہ ایک بات کہنا چاہتا ہوں، ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا، 7 ممبر ججمنٹ ہے‘۔اس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’کتنی جی؟۔

سابق چیف جسٹس نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ’آپ کا جو بھی وکیل ہے اسے کہیں ذرا یہ دیکھ لے،اس میں ہے کہ کہ بھئی اگر، ثاقب نثار: چلو خیر جب آپ وہ پڑھو گے تو خود پتا لگ جائے گا۔

مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ ’جی یہ سوموٹو ہے، نمبر 4 آف 2010، سر یہ 7 ممبر ججمنٹ 2012ء میں سپریم کورٹ پیج نمبر 553 پر رپورٹڈ ہےاس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’میں دیکھ لوں گا۔