Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پردیسیوں کی واپسی شروع | زرائع نیوز

عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پردیسیوں کی واپسی شروع

کراچی ،لاہور: عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ راولپنڈی، پشاور اور لاہور سے کراچی و دیگر شہروں میں جانے والی ٹرینوں میں مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ عید کی چھٹیوں میں ریلوے کی طرف سے سپیشل ٹرینیں بھی چلائی گئیں تاہم عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ٹرینوں میں رش بڑھ گیا جس کے پیش نظر ریلوے پو لیس کی طرف سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس اہلکاروں کو مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔