Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اتحاد کا اہم اجلاس طلب لیا | زرائع نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اتحاد کا اہم اجلاس طلب لیا

لاہور، اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی لاہورمیں سیاسی رفقا و قانونی ماہرین سے مشاورت ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ایک ہی دن الیکشن کرانے کے کیس سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں ان کی اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹائون پر مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اور قانونی ماہرین نے اہم ملاقاتیں کیں ۔جن میں وفاقی وزرا سعد رفیق ،ایاز صادق ،اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔

وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور احد چیمہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم کا اپنے رفقا سےموجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس کل بروز بدھ ساڑھے 12 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کیساتھ مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں،اسکا فیصلہ بھی ہو گا۔