Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنر سندھ کی بچے کی بوتل دھونے کی ویڈیو وائرل | زرائع نیوز

گورنر سندھ کی بچے کی بوتل دھونے کی ویڈیو وائرل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی اپنے بیٹے کی دودھ کی بوتل دھونے اور گھر کے کام کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گورنر سندھ کی یہ ویڈیو اُن کے صاحبزادے نے بنائی جس کے مطابق کامران ٹیسوری ان دنوں ترکیہ میں ہیں جبکہ اس کے بعد وہ امریکا بھی جائیں گے۔

اس ویڈیو میں گورنر سندھ نے کہا کہ ’میرا چار ماہ کا بے بی ہے، تمام وہ لوگ جن کے چھوٹے بچے ہیں انہیں بھی کام کرنا چاہیے نہ کہ وہ اپنی بیگمات کو حکم جاری کریں‘۔

کامران ٹیسوری اس ویڈیو میں یہ بھی بتاتے ہوئے دکھائی دیے کہ وہ امریکا جارہے ہیں، جہاں کراچی میں نوجوانوں کو آئی ٹی کے فروغ کے حوالے سے فنڈز اور دیگر جدید آلات لے کر واپس آئیں گے۔