Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
سفاک شوہر کی درندگی , بیوی کو زندہ جلا دیا |

سفاک شوہر کی درندگی , بیوی کو زندہ جلا دیا

ساہیوال: شاہکوٹ کے نواح میں شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو زندہ جلا دیا۔

متاثرہ خاتون 8 بچوں کی ماں بتائی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق ساہیوال کے قریب شاہکوٹ کے علاقے میں میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

واردات کے روز میاں بیوی میں پھر جھگڑا ہوا تو شوہر حیوان بن گیا اور بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

بیوی صنف نازک ہونے کے ناطے جلاد کے آگے کچھ نہ کر سکی اور بے بسی کی کیفیت میں ہی شعلوں کی نذر ہو کر جاں بحق ہو گئی۔

اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی جس نے سفاک ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔