Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مذاکرات کے پہلے دور میں پی ٹی آئی نے کیا شرائط پیش کیں ؟ | زرائع نیوز

مذاکرات کے پہلے دور میں پی ٹی آئی نے کیا شرائط پیش کیں ؟

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 3 شرائط سامنے رکھی گئیں، جس میں کہا گیا کہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسملیاں تحلیل کی جائیں۔

حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، کشور زہرا شامل تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی ظفر شامل تھے۔پی ٹی آئی وفد نے انتخابات سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈے پر ملاقات کی۔

پی ٹی آئی نے دوسری شرط میں کہا کہ 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے، آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رکھی گئی تیسری شرط میں کہا گیا کہ رواں سال جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کروائے جائیں۔