امریکی معروف ٹی وی اینکر جیری اسپرنگر انتقال کرگئے

امریکہ:امریکی ٹی وی کے مقبول میزبان جیری اسپرنگر 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

زرائع کے مطابق معروف اینکر جیری اسپرنگر 27 سال کے طویل عرصے تک چلنے والے ٹاک شو کے حوالے سے مشہور تھے۔

جیری اسپرنگر کا ٹاک شو 1991 سے 2018 تک نشر ہوا کرتا تھا۔

اسپرنگر ہفتے میں تین دن پیش کیے جانے والے اپنے شوز میں خاندانوں کے اندر موجود جھگڑوں اور ان کی وجوہات کو موضوع بناتے تھے۔

جیری اسپرنگر کی موت کی خبر ان کےایک پرانے دوست نے دی۔

ان کے دوست نے انکی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ “وہ لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی صلاحیت رکھتے تھے”