Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سعودی عرب 2030 تک سالانہ5 لاکھ الیکٹرک کاریں تیار کرے گا | زرائع نیوز

سعودی عرب 2030 تک سالانہ5 لاکھ الیکٹرک کاریں تیار کرے گا

ریاض : سعودی عرب، سعودی گرین انیشیٹو منصوبے کے تحت ملک میں 2030 تک سالانہ 5 لاکھ الیکٹرک کاریں تیار کرے گا، جس کا مقصد گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

سعودی گرین انیشی ایٹو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا ہے کہ یہ منصوبہ ملک میں فضائی آلودگی کم کرنے، پائیداری کی کوششوں کے فروغ، اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں معاون ہوگا۔

سعودی گرین انیشیٹو کا ہدف 2030 تک سالانہ 278 ملین ٹن کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔سعودی عرب 2030 تک اپنی 50 فیصد برقی توانائی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔