امریکہ:نابینا مصری قاری ’’شیخ عبداﷲ ‘‘ کا امامت کے دوران انتقال

واشنگٹن: مصر کے مشہور نابیناقاری شیخ عبداﷲ کامل امریکہ میں نماز کی امامت کرتے ہوئے اچانک انتقال کر گئے۔

37 سالہ قاری عبد اﷲ امریکی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کے دوران اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ قاری و اسلامی مبلغ شیخ عبداﷲ کامل فیوم گورنری کے مرکز یوسف الصدیق کے ایک گائوں میں پیدا ہوئے تھے۔

چھوٹی عمر میں بینائی کھو بیٹھے تھے اس کے باوجود بریل طریقہ پر پورا قرآن کریم حفظ کرلیا تھا۔ انہوں نے 2005 میں دارالعلوم فیوم یونیورسٹی کی فیکلٹی سے گریجوایشن کیا۔

قاری عبد اﷲ کامل قرآن مجید کی دل کو چھو لینے والی تلاوت کرنے میں مشہور و معروف تھے۔اپنی امریکہ روانگی سے قبل قاری عبد اﷲ کامل کے ہاں 10 اپریل کو بچہ پیدا ہوا تھا۔

نوجوان قاری نے 2015 میں ایک سیٹلائٹ چینل پر تلاوت قرآن کے مسابقے المزمار الذھبی میں پہلی پوزیشن کے بعد وسیع پیمانے پر شہرت حاصل کی تھی۔

عرب دنیا کے مشہور قراء کرام نے شیخ عبد اﷲ کامل کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، خاص طور پر کویتی قاری اور نظم گو مشاری راشد العفاسی، شیخ ماہر المعقلی اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا۔

کویتی قاری احمد بن عبدالعزیز النفیس نے کہا کہ قاری شیخ عبداﷲ کامل المصری کی وفات پر دل غمگین ہے، انکی جدائی کے غم میں آنکھیں رواں ہیں۔جامعہ الازہر میں حدیث کے پروفیسر، قرآن ریویو کمیٹی کے چیئرمین اور مصری کے تمام قاریوں کے سابق شیخ ڈاکٹر احمد عیسیٰ المعصراوی نے دعا کی کہ اﷲ شیخ عبداﷲ کامل پر رحم فرمائے، انکی قبر کو منور فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor