کینیا کا ارشد شریف قتل کیس بند کرنے پر غور

نیروبی : کینیا کے حکام نے ارشد شریف قتل کیس بننے پر غور شروع کردیا۔

رپورٹس کے مطابق کینیا کے حکام نے چھ ماہ قبل قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف شہید کے قتل میں کوئی پیشرفت نہ ہونے پر کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیا کی جانب سے فائرنگ کرنے والے اہلکار سمیت کسی کو بھی اس کیس میں کسی بھی قسم کی سزا نہیں دی گئی۔

قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان کو کینیا کے حکام نے ارشد شریف قتل کیس میں کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: