فوج پر ظنز، یونیورسٹی پروفیسر اور پرنسپل پر غداری کا مقدمہ

سوشل میڈیا پر پاک فوج پر تنقید اور تضحیک کرنے کے الزام میں بہاولپور میں قائم اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر علی سفیان کے 124 اے کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کا متن

متن میں لکھا گیا ہے کہ پروفیسر علی سفیان نے پاک فوج پر طنز کیا ہے اور ان کی قربانیوں و صلاحیتوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے لکھا کہ فوج کے پاس الیکشن کیلئے سیکیورٹی نہیں اور دشمن کو گھس کر مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ملزم جو ایک پروفیسر ہے ایسی پوسٹس سے نوجوان نسل کو ملک دشمن بنانا چاہتا ہےاسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔ درخواست گزار کا موقف

کچھ دن قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے شہر سے بھی زبیر نامی پرنسپل کو گرفتار کیا گیا جس نے آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر طنز کیا تھا کہ الیکشن کیلئے سیکیورٹی نہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں گھس کر مارنے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: