Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سلمان شیخ (مانی)نے شان کو فیصل قریشی سے متعلق بیاں پر آڑے ہاتھوں لے لیا | زرائع نیوز

سلمان شیخ (مانی)نے شان کو فیصل قریشی سے متعلق بیاں پر آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور:پاکستانی اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے سینئر اداکار شان شاہد کو ہدایتکار فیصل قریشی سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شان شاہد کی ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا ۔

جس میں انہوں نے اداکار فیصل قریشی کو ناکارہ ہدایتکار قرار دیا تھا۔

تاہم اب اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی کی انسٹاسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے سابقہ حوالہ دیئے بغیر اداکار شان شاہد کی ایک پرانی فلم کا ویڈیو کلپ شیئر کیا اور اسے طنزیہ انداز میں متاثر کن قرار دیا ہے۔

اداکار مانی نے شان شاہد کی پرانی فلم کے ایک سین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ متاثر کن 45 سیکینڈ کا کلپ ہے جس میں شان اپنی جائے نماز سے ایک انچ ہٹے بغیر گولیوں کے حملے میں محفوظ رہتے ہیں”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ “کیا کوئی اس بلاک بسٹر مووی کا نام بتا سکتا ہے جس سے یہ متاثر کن سین لیا گیا ہے”.

اداکار مانی کی انسٹا اسٹوری کے وائرل اسکرین شارٹ پر سوشل میڈیا صارفین اداکار سے متفق نظر آ رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/Crxy1sLgxiV/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again