یوسف رضا گیلانی کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے 8مئی کو طلب کر لیا گیا

ملتان : وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے 8 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے ملتان کی جانب سے جاری نوٹس میں سابق وزیراعظم کو کیس سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ایف آئی اے میں کرپشن کے 3 مقدمات درج ہیں ۔

جس میں متعلقہ عدالت نے سابق وزیر اعظم کو 18 دسمبر 2014 سے حاضری سے استشنیٰ جاری کر رکھا ہے۔

مقدمات کے مطابق میگا اسکینڈل میں مبینہ طور پر ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: