Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ کے24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کل ہوں گے | زرائع نیوز

سندھ کے24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کل ہوں گے

کراچی: سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 7 مئی اتوار کو منعقد کرنے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابی مہم جمعہ کو رات بارہ بجے اختتام پذیر ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات ہونگے جن میں کراچی ڈویژن کی یو سی چیئرمین وائس چیئرمین کی 11 اور وارڈ ممبر کی 15 نشستیں بھی شامل ہیں۔

ضلع وسطی میں یو سی 4 نیو کراچی، یو سی 6 نارتھ ناظم آباد، یو سی 13 نیو کراچی، ضلع کورنگی میں یو سی 2 کورنگی، یو سی 3 شاہ لطیف ٹائون، یو سی 8 لانڈھی، ضلع غربی میں یو سی 1 اورنگی، یو سی 2 اورنگی، یو سی 8 مومن آباد، ضلع جنوبی میں یو سی 2 بہار کالونی لیاری اور ضلع کیماڑی میں یو سی 2 بلدیہ میں چیئرمین وائس چیئرمین کی مشترکہ نشست پر پولنگ ہوگی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 449 پولنگ اسٹیشنز اور 1586 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں، ایک بھی پولنگ اسٹیشن نارمل نہیں ہے، 292 کو انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات میں 434 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 90 ہزار 295 ہے۔