قومی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کس کی بدولت ممکن ہوئی، راشد لطیف نے بتا دیا

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے قومی ٹیم کی عالمی ریکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کو بہترین موقع قرار دے دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی جبکہ آسٹریلیا اور بھارت بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان نے ایک روزہ میچ کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بہترین وقت پر حاصل کی۔ یہ رینکنگ بابر اعظم، فخر امام، شاہی اور شاداب کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اے سی سی، آئی سی سی اور ان کے اسپانسرز کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے سخت سوچنے پر مجبور کریں گے۔ پاکستان ایک طاقت ہے اور اس کا مظاہرہ انہوں نے ایک بار پھر کر دیا ہے۔

بابر اعظم نے کامیابی حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد بھی پیش کی۔ علاوہ ازیں شاہد آفریدی سمیت دیگر کرکٹرز اور شوبز ستاروں نے بھی ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: