Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیوایم کا ہنگامی اجلاس ، مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار | زرائع نیوز

ایم کیوایم کا ہنگامی اجلاس ، مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادر آبد پرکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں مردم شماری کے دوران شہری علاقوں بالخصوص کراچی اور حیدر آباد کی آبادی کو کم گنے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ مردم شماری میں کم گنا جانا کسی صورت قبول نہیں یہ ایم کیو ایم پاکستان کیلئے سرخ لکیر ہے اس ضمن میں ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی کیوں کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کا براہ راست تعلق مردم شماری سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ مردم شماری کی بنیاد پر ہی وسائل کی تقسیم ہوتی ہے جو ترقی کی بنیاد ہے اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کل مورخہ 07مئی کو حیدر آباد اور10مئی کو کراچی میں مردم شماری کانفرنس منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو مدعو کیا جائیگا تاکہ رائے عامہ کو ہموار کیا جاسکے

۔رابطہ کمیٹی اس اجلاس کے توسط سے وزیر اعظم پاکستان اور سینسز کمشنرز سے مطالبہ کرتی ہے کہ درست مردم شمار ی کو ممکن بنایا جائے اور تمام افراد کو درست طریقے سے گنا جائے۔