عمران خان کی گرفتاری کی خبر عالمی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی

نیویارک: سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی خبر عالمی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔عمران خان کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔

عالمی میڈیا نے چیئرمین تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کی خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔

مقامی اور عالمی الیکٹرونک میڈیا پر بھی یہ خبر بریکنگ نیوز کے طور پر چلتی رہی، عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے بھی کئے جاتے رہے ۔