اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی غیر موجودگی میں پارٹی کے امور چھ رکنی کمیٹی چلائے گی جو خود عمران خان نے تشکیل دی تھی۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی جو عمران خان نے بنائی تھی وہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
6 رکنی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، سینیٹر سیف اﷲ خان نیازی، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چودھری، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔