اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر یونیورسٹی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے ۔
زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے اور فیصلے میں کہا کہ تفتیش میں رکاوٹ ہو تو نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کر سکتاہے۔
کہا گیا آرٹیکل 245 کا نفاذ ہے ، عمران خان کو ریلیف نہیں مل سکتا۔
ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا یہ موقف جارحانہ ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبدالقادر یونیورسٹی کیس میں دو ہفتوں کی ضمانت منظور کی ہے ۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: