Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا | زرائع نیوز

بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

بانی ایم کیو ایم کی تقریر کی نشر و اشاعت پر پابندی سے متعلق درخواست سندھ ہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے دوران سماعت استفسار کیا درخواست گزار نے کس بنیاد پر درخواست دائرکی ہے۔

وکیل نے بتایا درخواست گزار نثار پنہور ایم کیوایم کی جانب سے وزیر رہ چکے ہیں۔ وہ بانی ایم کیوایم کے نظریات کے پیروکار ہیں, بانی ایم کیوایم کے لاکھوں چاہنے والے انہیں میڈیا پر دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں۔بانی ایم کیو ایم ریاست کے منافی لفظوں پر معافی مانگ چکے ہیں۔

عدالت نے دریافت کیا آپ کس حکم کے خلاف عدالت سے ریلیف لینے آئے ہیں۔

وکیل نے دلائل دیئے بانی ایم کیو ایم کی تقاریر پر غیر رسمی پا بندی عائد ہے۔یہ مفاد عامہ کے خلاف ہے۔ ملک کی ایک بڑی پارٹی کے سربراہ پر پابندی لگائی جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔