ویڈیو: حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں‌ انتہائی غیرمعمولی اور خطرناک ژالہ باری

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سمیت مختلف اضلاع میں غیرمعمولی سائز کی ژالہ باری ہوئی ہے۔

حیدرآباد سے ملحقہ علاقوں میں منگل کی دوپہر بارش کا آغاز ہوا اور پھر تھوڑی دیر بعد یہ برسات ژالہ باری میں تبدیل ہوگئی۔

کوٹری، میرپور خاص سمیت دیگر علاقوں میں بھی ژالہ باری ہوئی۔

انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیو کے مطابق ژالہ باری خطرناک اور غیر معمولی تھی کیونکہ وزنی اولوں کی وجہ سے گاڑیوں کے شیشے اور ٹین کی چھتوں سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔

خوش قسمتی سے ژالہ باری کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ شہری پہلی بار خطرناک ژالہ باری دیکھ کر خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: