جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن،پاک فوج کے 2جوان شہید

راولپنڈی: دہشت گردی کے خلاف میں پاکستان کی قربانیوں کا سلسلہ جاری تاحال جاری ہے،جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن میں 2جوان شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی عطا الرحمٰن اور سپاہی عمران علی شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا ،جس میں دو جوان شہید ہوگئے۔