Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
الخدمت کو زکوۃ، خیرات، فطرے کی مد میں ملنے والا پیسہ الیکشن مہم پر خرچ کرنا جائز ہے، سعید غنی | زرائع نیوز

الخدمت کو زکوۃ، خیرات، فطرے کی مد میں ملنے والا پیسہ الیکشن مہم پر خرچ کرنا جائز ہے، سعید غنی

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ حافظ صاحب کا میئر نا بننے کا صدمہ بہت گہرا ہے لیکن تکلیف جاتے جاتے وقت لگے گا۔ بہنوں اور بیٹیوں کا ساتھ جانا دنیا میں اچھا جانا جاتا ہے۔

پیر کو جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ حافظ صاحب کا میئر نا بننے کا صدمہ بہت گہرا ہے اور لگتا ہے اس صدمہ سے ان کے ذہن نے کام تک چھوڑ دیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کا ساتھ جانا دنیا میں اچھا جانا جاتا ہے۔ چیئرمین بلاول جو ملک کے وزیر خارجہ ہیں وہ اب تک اپنے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔ اگر بہن اپنے اخراجات پر ساتھ گئی ہیں تو آپکو پریشانی کیوں ہے ؟

سعید غنی نے کہا کہ حافظ صاحب اب ذرا آپ قوم کو بتائیے کہ الخدمت کو زکواۃ ، خیرات، فطرے کی مد میں ملنے والا پیسہ الیکشن مہم پر خرچ کرنا جائز ہے ؟ قوم کو یہ بھی بتائیں کہ جماعت اسلامی سے آپ کو کتنی تنخواہ اور دیگر مراعات ملتی ہیں ؟ سعید غنی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ حافظ صاحب کو میئر نا بننے کا صدمہ بہت گہرا ہے تکلیف جاتے جاتے وقت لگے گا۔