امریکا میں پولیس افسر نے تین سالہ بیٹے کو پتلون میں پاخانہ کرنے پر جیل میں بند کردیا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک پولیس افسر نے اپنے 3 سالہ بیٹے کو پتلون میں پوٹی کرنے کے ’جرم‘ میں ہتھکڑی پہنا کر جیل میں ڈال دیا۔
پولیس افسر کو معصوم بچے کو ہتھکڑی پہنانے اور اسے جیل میں ڈالنے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
منظر عام پر آنے والی آڈیو میں لیفٹیننٹ مائیکل شون بروڈ کو ڈیپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملیز کے ملازم کو آگاہ کررہے ہیں کہ اُن کے بیٹے کو بیت الخلا میں حاجت کیلیے مشکل پیش آرہی تھی، متعدد بار سمجھانے کے باوجود وہ نہ سمجھا تو اُسے سبق سکھانے کے لیے جیل میں ڈال دیا۔