گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تاجر براداری کے مسائل ترجیح بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے تاجر رہنما عتیق میر کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں عالم ،عدنان ، اکمل ،جاوید ، دانش ،محسن ،ناصر ، شعیب،صدیق ، سلیم ،جاوید بھرم ،سمیع اور خالد جیلانی سمیت دیگر بھی شامل تھے ۔
ملاقات میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری ، لوڈشیڈنگ کے خاتمہ ، صفائی ستھرائی کی صورتحال ، تاجر برادری کو درپیش مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ قومی معیشت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں تاجرو ں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ سویڈن واقعہ پر سخت احتجاجی مراسلہ ان کے سفیر کو بھیجا ہے۔تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ گورنرسندھ کے وژن سے تاجروں کے مسائل کا حل یقینی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن واقعہ سے تاجر برادری کو بھی گہرا صدمہ پہنچا ۔