پاکستانی ٹک ٹاک صارفین کے لیے بڑی خبر

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جارہا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا رولزکےحوالےسےوزارت آئی ٹی تیزرفتاری سےکام کررہی ہے، سوشل میڈیا رولز کے حوالے سے معاملات فائنل اسٹیج پر آ چکے ہیں، سوشل میڈیا رولز کو کابینہ میں پیش کرکے ان کی منظوری لیں گے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرچکا ہے، ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جارہا ہے، جو کمپنی پاکستان میں نہیں آتی ان کا ایک ورچوئل آفس موجود ہونا چاییے۔