Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا استعمال کریں | زرائع نیوز

صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا استعمال کریں

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اگر آپ دل کے امراض سے بچنا اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو عمارت میں چڑھتے ہوئے لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا استعمال کریں۔

ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسانوں کے لیےبہت سے خطرات بھی پیدا کردیے ہیں جن میں صحت کے مسائل سرفہرست ہیں۔ سائنسی ایجادات کی بدولت انسان کی جسمانی سرگرمی روز بہ روز کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔

گذشتہ عشرے میں ہائپرٹینشن ( ہائی بلڈ پریشر)، ذیابیطس، موٹاپا اور دل کے امراض میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور یہ امراض انسانی اموات کی سب سے بڑی وجہ بن کر سامنے آئے ہیں۔

متعدد تحقیقی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں کم از کم ڈھائی گھنٹے کی ہلکی پھلکی ورزش یا تیز قدمی( واک ) یا جوگنگ آپ کے دل کو صحت مند رکھتی ہے۔

اگر آپ مصروفیت کی وجہ سے ورزش کے لیے وقت نہیں نکال پاتے تو پھر ماہرین امراض دل نے اس کا آسان حل بتایا ہے کہ دفتر، شاپنگ مال یا کسی بھی عمارت میں جاتے ہوئے لفٹ کے بجائے سیڑھی کا استعمال کریں، اس سے کولیسٹرول کی سطح گرجاتی ہے اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہے گا۔