Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شہری خوفزدہ | زرائع نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شہری خوفزدہ

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اب سے چند لمحے قبل شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔

ملیر، قائد آباد، بھینس کالونی، کورنگی سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے اور پھر وہ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

خوفزدہ شہری حفاظتی مقام کی طرف گئے اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گیارہ بج کر بیس منٹ پر ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔