جمعرات کو تمام بینکس بند رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آنے والی جمعرات کو تمام بینکس بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مذکورہ نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے رواں سال یوم اقبال یعنی نو نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عام تعطیل کے تحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر، تعلیمی ادارے ملک بھر میں بند رہیں گے تاہم ضروری امور ادا کرنے والے سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 09 نومبر 2023ء بروز جمعرات کو یومِ علامہ اقبال کے موقع پر عام تعطیل کے باعث ملک بھر کے تمام بینکس مکمل بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: