پھانسی دو کی وال چاکنگ، عامر خان دبئی روانہ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی حکمت عملی مرتب کرنے والے اہم رینما عامر خان خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے، قریبی ذرائع کے مطابق متحدہ لندن کی ریلی کے بعد وطن واپس آنے کا فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اشتعال انگیز تقاریر  میں مفرور اور نائن زیرو پر جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کے الزامات کا سامنا کرنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عدالت میں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کے بعد بیرون ملک روانہ ہوئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن نے عامر خان کے بیرون ملک جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا یہ دورہ شیڈول کے مطابق ہے کیونکہ اُن کی بیوی بچے دبئی میں مقیم ہیں اور وہیں رہائش پذیر ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا ہے کہ عامر خان کے بیرون ملک جانے کی کمی کا احساس ہے کیونکہ جماعتی سطح پر کیے جانے والے فیصلے صرف انہی کے ذہن سے کیے جاتے تھے تاہم سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار صرف ان فیصلوں کی توثیق کرتے ہیں۔

دوسری جانب عامر خان کے دبئی روانہ ہوتے ہی سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے سینٹرل جیل کا دورہ کرکے پارٹی کے اسیر سینئر رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور جلد رہائی دلوانے کی امید ظاہر کی۔

تجزیہ نگار کے مطابق گزشتہ دنوں ڈاکٹر فاروق ستار نے آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اُس میں کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا، ایم کیو ایم کے بے گناہ اسیر قیدیوں کو دوبارہ قانونی مشاورت کر کے جلد رہا کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں