Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، سابق ڈی آئی جی کے گھر سے 20 لاکھ سے زائد مالیت کے طوطے چوری | زرائع نیوز

کراچی، سابق ڈی آئی جی کے گھر سے 20 لاکھ سے زائد مالیت کے طوطے چوری

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں قائم سابق ڈی آئی جی کے گھر سے 20 لاکھ روپے مالیت کے طوطے چوری ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی راجہ ممتاز نے گلشن معمار میں قائم اپنے گھر کی چھت پر طوطے پال رکھے تھے، جہاں چوروں نے پیر کی رات کارروائی کی اور تمام طوطے لے گئے۔

ڈی آئی جی کی طرف سے تھانے میں دی گئی درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طوطے لے کر گئے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔