Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا | زرائع نیوز

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

کراچی: ہفتے کی شب آلودہ ترین اور مضر صحت فضاؤں کے سبب کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔

ہفتے کی رات کراچی کی فضائیں آلودہ ترین اورمضر صحت ہوگئیں اورکراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپرریکارڈ ہوا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی ہواؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 239 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی۔ لاہورآلودہ ذرات کی مقدار 191 پرٹیکیولیٹ میٹرزکے ساتھ دنیا بھرمیں آلودگی کے اعتبارسے تیسرے نمبر پر رہا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کےمطابق دہلی (انڈیا) آلودگی میں 196 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے جبکہ اولن بتار(منگولیا) 169 پرٹیکیولیٹ میٹرزکے ساتھ چوتھے نمبرپر رہا۔

واضح رہے کہ 150 سے 200 آلودہ، 200 سے 300 آلودہ ترین جبکہ 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز خطرناک آلودگی کو ظاہرکرتا ہے۔