Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گرانفروشوں کے خلاف کارروائی، سرکاری نرخ کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے،کمشنر کراچی | زرائع نیوز

گرانفروشوں کے خلاف کارروائی، سرکاری نرخ کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے،کمشنر کراچی

کراچی:کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرکے سرکاری نرخ کے نفاذ کو یقینی بنائیں ۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بدھ کے روز تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 97گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مجموعی طور پر6 لاکھ96ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

کمشنر آفس نے گزشتہ اکیس رو ز کی کارروائی کی رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔

جس کے مطا بق اکیس روزمیں 4 ہزار 444گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جس میں ایک کروڑ68لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ مجموعی طور پر اکیس روز میں 128دکانیں سیل کی گئی اور 15گرانفروشوں کو جیل بھیجا گیاہے ۔