انٹربورڈ کے چیئرمین معطل، لاڑکانہ تبادلہ

کراچی: نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے سندھ کے تعلیمی بورڈ میں اہم عہدوں پر تعینات میں کئی افسران کو ہٹادیا ہے۔

ان میں چیئرمین، سیکریٹری اور ناظم امتحانات شامل ہیں.نگراں حکومت نے ان عہدوں پر نئے افسران کی تقرری کی اجازت کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے چیئرمین کراچی انٹر بورڈ پروفیسر نسیم میمن کو فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پروفیسر نسیم احمد میمن کو واپس لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

نسیم احمد میمن لاڑکانہ بورڈ میں اپنے بقایا مدت 30 جون 2024 تک چیئرمین رہیں گے۔انٹرمیڈئیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین سکندر علی میرجت کو فوری طور پر ہٹا دیاہے۔

سکندر علی میرجت اپنی اصل پوسٹ انسپکٹر آف انسٹی ٹیوشن پر واپس چلے جائیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر مسرور احمد شیخ کو فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔

ڈاکٹر مسرور احمد شیخ ستمبر 2021 میں رٹائرڈ ہوگئے تھے لیکن ابھی تک کام کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر مسرور احمد شیخ کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے سیکریٹری بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اکرم سموں کو بھی فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اکرم سموں کو اسٹیوٹا رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے عزرا نسیم کو ناظم امتحانات کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔

عزرا نسیم اب ٹیکنکل بورڈ میں اپنے اصل عہدے پر چلی جائیں گی۔نگراں وزیراعلیٰ نے لاڑکانہ بورڈ کے ظہیر الدین بھٹو کو وقتی کنٹرولر آف ایگزامنیشن کو فور پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کراچی انٹر بورڈ کے سیکریٹری کاشف صدیقی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا ہے۔

کاشف صدیقی کراچی انٹر بورڈ میں اپنے اصل عہدے پر چلے جائیں گے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ نےپروفیسر جان محمد ملک کو سیکریٹری اور ناظم امتحانات شہید بینظیر آباد بورڈ سے فوری ہٹادیا ہے۔

جان محمد ملک کالج ایجوکیشن کے ملازم ہے اور انکو اپنے محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے احسان الاہی بھٹو کو نواب شاہ بورڈ کے آڈٹ آفیسر کے عہدے سے فوری طور ہٹادیا ہے۔

احسان بھٹو کو لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے انٹرمیڈئیٹ بورڈ کے آڈٹ آفیسر زاہد لاکھو کو کراچی سیکنڈری بورڈ کی ایڈیشنل چارج سے ہٹادیا ہے۔عہدے سے ہٹانے کے بعد زاہد لاکھو واپس اپنی اصل پوسٹ پر کام کریں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد بورڈ کے سیکریٹری شوکت خانزادہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شوکت خانزادہ کو اپنے محکمہ کالج ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر حیدرآباد بورڈکے ظہرالدین شیخ کو آڈٹ آفیسر کی پوسٹ سے فوری طور پر ہٹادیا گیا یے۔ظہیرالدین شیخ کو ہدایت کی گئی کہ وہ حیدرآباد بورڈ کے ہیڈ آفیس میں رپورٹ کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے غلام مصطفیٰ بوک لاڑکانہ بورڈ کے آڈٹ آفیسر کی پوسٹ سے ہٹادیا گیا ہے۔غلام مصطفیٰ بوک کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے پر رپورٹ کریں۔نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ندیم سومرو کو لاڑکانہ بورڈ کے ناظم امتحانات کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ندیم سومرو کو محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ اور سوشل ہاؤسنگ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سید عاشق شاہ کو لاڑکانہ بورڈ کے ایکٹنگ سیکریٹری کی چارج سے فوری طور پر ہٹادیا گیاہے۔عاشق شاہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی اصل پورٹ آڈٹ آفیسر لاڑکانہ بورڈ پر رپورٹ کریں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے میرپورخاص بورڈ کے ناظم امتحانات انور علیم راجپوت کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا ہے۔

انور علیم کو نائب ناظم امتحانات میرپورخاص کے عہدے پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔نگراں وزیراعلیٰ نے محمدانیس صدیقی کو میرپورخاص بورڈ کے سیکریٹری کے عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔انیس صدیقی کو میرپورخاص بورڈ میں اپنی اصل پوسٹ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کاشف احمد کو آڈٹ آفیسر میرپورخاص کے عہدے سے ہٹادیاہے۔کاشف احمدکو میرپورخاص بورڈ میں اپنی اصل پوسٹ ریسرچ آفیسر پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے محمد سلمان خان کو سکھر بورڈ کے سیکریٹری کے عہدے سے ہٹادیاہے۔

سلمان خان کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈپٹی سیکریٹری سکھر بورڈ کے عہدے پر رپورٹ کریں۔نگراں وزیراعلیٰ نے ناظم امتحانات سکھر بورڈ عبدالفتاح مہر کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔عبدالفتاح مہر کو ہدایت کی گئی کہ وہ سکھر بورڈ کے سیکریٹری کو رپورٹ کریں۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor