Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آفاق احمد کو ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت | زرائع نیوز

آفاق احمد کو ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین کو ساتھی سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

کراچی میں انتخابات قریب آتے ہی سیاسی موسم گرم ہوگیا جبکہ سیاسی کارکنان اور رہنماؤں کو جماعتوں کی جانب سے شمولیتوں کی دعوتیں دی جانے لگیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ  آفاق احمد کو متحدہ پاکستان میں شمولیت کی دعوت دے دی اور ملکر جدوجہد کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اس کے علاوہ فاروق ستار نے دیگر اہم سیاسی شخصیات کو بھی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔

قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان ملیر ٹاؤن کی جاری الیکشن دفتر کی تقریب میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان و ذمہ داران کی متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔

مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان و ذمہداران نے ملیر میں سینیئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا۔