کراچی پریس کلب کی انتظامیہ جانب سے صحافیوں اور اُن کے اہل خانہ کیلیے فیملی فن گالہ کا انعقاد کیا گیا۔
صحافیوں اور اُن کے اہل خانہ کی تفریح کیلیے پریس کلب کی انتظامیہ کی جانب سے بروز ہفتہ فیملی فن گالا کا انعقاد کیا گیا۔
رواں سال فن گالا یوں بھی منفرد تھا کہ اس میں بچوں نے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے ایک پلے پیش کیا جبکہ معروف ڈانسر شیما کرمانی نے بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
فن گالا میں کراچی بھر کے صحافی اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود رہے اور انہوں نے رعایتی قیمت میں مزے دار پکوان، کولڈرنگ اور دیگر چیزیں انجوائے کیں۔
بچوں کیلیے مختلف ریس، ڈرائنگ، کوئز سمیت دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں جیتنے والے بچوں کو تحائف بھی دیے گئے۔
فن گالا میں شرکت کرنے والے ہر شخص کے چہرے پر خوشی تھی جس کا اظہار اُس کی آنکھوں کی چمک سے ہورہا تھا اور وہ کراچی پریس کلب انتظامیہ کا شاندار انتظامات پر شکریہ بھی ادا کررہا تھا۔
اس کے علاوہ کراچی پریس کلب کے ممبران کیلیے ہر سال کی طرح امسال بھی فن گالا کے موقع پر تحائف کی تقسیم کی گئی، جس میں انہیں زبردست بیگ، ٹوتھ پیس، جومیٹری باکس، دیوار پر لگنے والی گھڑی (بمعہ کراچی پریس کلب لوگو پرنٹ) اور گلاس کا تحفہ دیا گیا۔
بیشتر ممبران نے رواں سال ملنے والے بیگ پر زیادہ مسرت کا اظہار کیا اور بتایا کہ ’رواں سال ملنے والے بیگ کی کوالٹی بہت شاندار ہے‘۔
