Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں‌ پولیس کی کارروائی، پریس کلب کے صدر گرفتار | زرائع نیوز

کراچی میں‌ پولیس کی کارروائی، پریس کلب کے صدر گرفتار

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کر کے کورنگی پریس کلب کے صدر اوشاق میرانی کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق کورنگی پریس کلب کے صدر اوشاق میرانی پر ڈکیتوں کی سرپرستی کرنے اور پلاٹوں پر قبضے اور دھمکیاں دینے کے الزامات تھے جن پر مقدمہ درج کر کے انہیں باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے جب کورنگی صنعتی ایریا پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے گرفتاری کی تصدیق کردی اور بتایا کہ اب قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اُدھر پریس کلب صدر کے مخالف دھڑے نے گرفتاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی، ڈی ایس پی کورنگی اور ایس ایچ او کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عارف کمال کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد کورنگی کی صحافی سے مبینہ بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کا خاتمہ ہوگیا۔