رپورٹ(سیدمحبوب چشتی)
کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ٹھیکوں کی بندر بانٹ کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ نے اقرباپروری کی بدترین مثال قاٸم کرتے ہوٸے جتوٸی نامی ٹھکیدار پر نوازشوں کی بارش کرتے ہوئے اُسے 30 سے زائد پارکس کے ٹھیکے نواز دیے۔
مذکورہ ٹھیکدار نے دیدہ دلیری اور اثرورسوخ کی وجہ سے نامکمل کام پر بل منظور نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ افسران سے ہاتھا پائی کی اور انہیں سنگین دھمکیاں بھی دیں۔
ذراٸع کے مطابق ڈی ایم سی ایسٹ میں نوازنے کاعمل مخصوص عمل سے آگے گزر گیا صرف ایک ٹھیکدار کو 30 زاٸد پارکس کے ٹھیکے دے دٸیے گٸے جتوٸی نامی ٹھیکدار کو ڈی ایم سی ایسٹ میں پارکس کے کام بڑی تعداد میں دیکر اقرباپروری کی بدترین مثال قاٸم کی گٸی۔
ٹھیکدار نے نامکمل کام کے بل منظور نہ کرنے پر ڈایکٹر پارک اقبال شیخ کے ساتھ انتہاٸی غیرانسانی برتاٶ کرتے ہوٸے مغلظات بکیں اور سنگین دھمکیاں بھی دیں۔
ڈی ایم سی ایسٹ میں اعلیٰ افسران کی ڈاٸریکٹر پارک اقبال شیخ کے خلاف ہونے والی سازشیں کھل کرسامنے آتی جارہی ہیں جسکی وجہ سے ڈسٹرکٹ میں صورتحال انتہاٸی خراب ہوتی جارہی ہے۔
ایم کیو ایم کے ڈسٹرکٹ چیٸرمین معیدانور اور ایم سی اخترشیخ بے بسی کی تصویر بنے یہ صورتحال دیکھ رہے ہیں، اقربا پروری اور کرپشن کے باوجود معیدانور کی مسلسل خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔