ملک بھر کی بیواوں کے قرضے معاف کیے جائیں گے، حکومت کا فیصلہ

 اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک بھر کی 5ہزار سے زائد بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے حاصل کردہ قرضے معاف کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سمری خزانہ ڈویژن کو بھجوادی گئی ہے۔

اس ضمن میں دستیاب دستاویزکے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی جانب سے بیواؤں کے ذمے واجب الاداقرضوں کے بقایاجات معاف کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ قرضوں کی معافی کے لیے تمام انٹرنل معمول کی کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ بیواوں کے قرضوں کے ڈیٹا کی مزید تصدیق کا عمل جاری ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ قرضوں کی معافی کے لیے 80 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور اب ان بیواؤں کے قرضوں کی معافی کے لیے فنڈز کی فراہمی کے بارے میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی طرف سے باقاعدہ طور پر وزارت خزانہ کو لیٹر بھی لکھا جا چکا ہے مگر ابھی تک خزانہ ڈویژن کی طرف سے فنڈز کی دستیابی اور اجرا کے بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا اوروزارت خزانہ کے جواب کا انتظار کیا جارہا ہے۔

دستاویز کے مطابق خزانہ ڈویژن کی جانب سے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے لیٹر کا جواب آنے کے بعد بیواؤں کے قرضوں کی معافی کے حوالے سے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، معاملے کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاہم اس وقت تک بیواؤں کے خلاف قرضوں کی عدم ادائیگی پر کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور حکومت کی طرف سے جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا اس کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا :-

اپنا تبصرہ بھیجیں:

9 تبصرے “ملک بھر کی بیواوں کے قرضے معاف کیے جائیں گے، حکومت کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں