Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم کا پی ایس پی کو بڑا دھچکا، عامرخان کا الزام zaraye news mqm

ایم کیو ایم کا پی ایس پی کو بڑا دھچکا، عامر خان کا الزام

حیدرآباد: پاک سرزمین پارٹی کے جنرل سیکریٹری ندیم عمر نے ایک بار پھر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی۔

فیصل سبزواری کے ہمراہ حیدرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے اپنے ماضی کے فیصلے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان سے معافی مانگی اور مستقبل میں ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کوانتخابی مہم چلانےسےروکاجارہاہے، 20 جولائی کوقلعہ گراؤنڈمیں جلسہ کریں گے، حیدرآبادکےشہریوں کو پتنگ پرمکمل اعتماد ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سندھ سےہمارے رہنماؤں کو 31 سال پرانی ایف آئی آرپرگرفتارکیا جارہا ہے، عثمان اورابوبکرکومیرپورخاص سے گرفتارکیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں لیاقت آباد کے آفس پر مخالفین نے حملہ کیا جس میں ساتھی زخمی ہوئے، ہمارے کارکنان کوزخمی کرنےوالوں کوگرفتارنہیں کیا جارہا بلکہ ہمارے ہی لوگوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، آج 8 بجےنیوکراچی سےساتھیوں کوگرفتارکیاگیا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔