Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
الیکشن میں‌ فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں، ضابطہ اخلاق پر عمل ہوگا، آرمی چیف | زرائع نیوز

الیکشن میں‌ فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں، ضابطہ اخلاق پر عمل ہوگا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے جانے والے ضابطہ اخلاق کے تحت ڈیوٹیاں انجام دے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو الیکشن کمیشن سے معاونت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ الیکشن قوانین اور مینڈیٹ کے مطابق معاونت کی جائے تاکہ عوام کو جمہوری حق استعمال کرنے کے لیے پر امن، محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سینیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لئے امن کی صورتحال بہترکی جارہی ہے، پرنٹنگ پریس کے لئے بھی پاک فوج کے جوان تعینات ہیں،3 لاکھ 71ہزار جوان ملک بھر کے پولنگ اسٹیشن پرتعینات ہوں گے۔

میجرجنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ الیکشن سے تعلق نہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پرعمل کررہےہیں اور امن کی صورتحال بہتر کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردارنہیں ہے، افواہیں تھیں جوانوں کو احکامات جاری کئے گئے، جو سراسر غلط ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔