Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حافط سعید نے آزادی کا نعرہ لگادیا، پاکستان کو نئی آزادی کیسے ملے گی؟‌ طریقہ بھی بتادیا | زرائع نیوز

حافط سعید نے آزادی کا نعرہ لگادیا، پاکستان کو نئی آزادی کیسے ملے گی؟‌ طریقہ بھی بتادیا

لاہور: لشکر طیبہ اور جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو بیرونی طاقتوں کے دباؤ سے آزاد کروائیں گے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا پروگرام لے کر میدان میں آئے ہیں، بیرونی طاقتوں کے دباؤ سے پاکستان کو آزاد کروائیں گے، دنیا نے کرپشن لوٹ مار کی سیاست دیکھی اب انہیں خدمت انسانیت کی سیاست دکھائیں گے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر قرضے ادا کرنے چاہئیں۔

حافظ سعید کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے اپنی تجوریاں اور خزانے بھرنے کیلئے قومی پیسے میں ہیر پیر اور لوٹ مار کی ، نوجوانوں کو خدمت خلق کے کاموں میں لگا کر ایک فلاحی معاشرے میں تبدیل کریں گے ایک ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہو۔

امیر جماعت الدعوۃ کا کہان تھا کہ فرقہ واریت ، لسانیت اور صوبائیت کی بنیاد پر نفرتوں کو ختم کرکے لوگوں کو ایک مضبوط اور توانا پاکستان دیں گے ،عوام 25 جولائی کو انتخابی نشان کرسی پر مہر لگا روایتی سیاستدانوں کو مسترد کردیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔