Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بشری مانیکا نے عمران خان کی مدد کیسے کی؟‌ | زرائع نیوز

بشری مانیکا نے عمران خان کی مدد کیسے کی؟‌

لاہور(سہیل وڑائچ) عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے ساتھ ہی نقاب کرنے والی بشریٰ خان خاتون ایسی اول بن جائینگی جو پردہ کرکے اسلامی روایات کو برقرار رکھ رہی ہیں اور جدید دور کے دبائو کو خاطر میں نہیں لارہیں۔

ایک برطانوی مذہبی اسکالرمفتی مسعود عالم، او بی ای(آرڈر آف برٹش ایمپائر) نے مجھے کہاکہ بشریٰ خان کی جانب سے عالمی پاور گیم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی مذہبی او روحانی روایات کو برقرار رکھنے پر انہیں سراہا جائے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ بشریٰ خان کے عام انتخابات اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔

اس ذرائع نے دعویٰ کیاہےکہ الیکشن کے بہت قبل بشریٰ خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں 116نشستیں جیتنے کی پیش گوئی بھی درست ثابت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ بشریٰ خان بہت پریکٹیکل خاتون ہیں اور اپنے شوہر کو مذہبی، روحانی اور سیاسی مسائل پر مشورہ دیتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پیر سیال شریف، سلطان باہو کے پیروں اور حتیٰ کہ منکی شریف کے پیروں کو پی ٹی آئی میں عہدے دلا نے میں بھی ان ہی کا کردار رہا ہے۔ ممکنہ خاتون اول بشریٰ خان بریلوی اور روحانی حلقوں میں کافی اثر رکھتی ہیں۔

انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کچھ سیٹ ارینجنٹ کی کوشش کی اور خادم رضوی کو ایک قاصد بھیجا تاہم وقت کی قلت کے باعث یہ کوشش کامیاب نہیں ہوئی، انکے مذہبی عقائد مضبوط ہیں اور انہوں نےعمران خان کیخلاف خادم رضوی کے غصے میں دیے گئے بیان کو معاف کردیا ہے اور ساتھ ہی اپنے شوہر عمران خان کو خبر دار کیاہےکہ وہ آئندہ ختم نبوت کے معاملے پر محتاط رہیں۔

بشریٰ خان کے ہی مشورے اور رہنمائی کےباعث عمران خان نے مفتی منیب کے ساتھ 3گھنٹے کی ملاقات کی تاکہ اہل سنت و الجماعت کے ساتھ اپنا موقف واضح کر سکیں۔ذرائع نے دعویٰ کیاہےکہ بشریٰ خان کی موجودگی نے بنی گالہ میںبہت ہی مثبت اثرات مرتب کئے ہیں اور اب عمران خان 5وقت کی نماز ادا کرتے ہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔