جامعہ کراچی کے لاکھوں طلبہ کا دس سالہ امتحانی ریکارڈ غیر متعلقہ افراد کو فراہم کیے جانے جبکہ 41 ہزار ڈگریاں شعبہ امتحانات سے غیر قانونی طور پر دوسرے مقام پر منتقل کرنا کیے جانے کا انکشاف سامننے آیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے رپورٹر صفدر رضوی کے مطابق سابق ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان نے غیر قانونی قدم اٹھایا جس کے بعد نئے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جو 15 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ارشد اعظمیٰ کا کہنا تھا کہ ناظم امتحانات کی حیثیت سے امتحانی ڈیٹا کی حفاظت کا ذمہ دار ہوں، ڈیٹا لیک ہونا پریشان کن اور مشکوک ہے۔
رپورٹ ایکسپریس نیوز

