Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دہشت گردوں کی ترغیب کا الزام، معروف مذہبی اسکالر کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم | زرائع نیوز

دہشت گردوں کی ترغیب کا الزام، معروف مذہبی اسکالر کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

نئی دہلی: بھارت کی عدالت نے معروف دہشت گردی کے الزام کا سامنا کرنے والے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تمام جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے میں ذاکر نائیک کے ممبئی میں 4 فلیٹ اورایک دکان ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذاکر نائیک کی این جی او پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور بھارتی عدالت نے ذاکر نائیک پرجون 2017 میں فردجرم عائدکی تھی۔

واضح رہے کہ جولائی 2016 کے ڈھاکا دھماکے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اس دہشت گرد حملے کے ملزمان نے ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

https://zaraye.com/zakir-nait-gets-saudi-nationality/

ذاکر نائیک ان دنوں مستقل رہائشی کے طور پر ملائیشیا میں مقیم ہیں۔