کراچی واٹربورڈ کا پانی چوروں کیخلاف آپریشن تیسرے روزبھی جاری رہا، منگھوپیریاروگوٹھ میں 6 غیرقانونی کنکشن منقطع کیے گئے۔
ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق ملزمان غیرقانونی کنکشنزسے بلدیہ ٹاؤن کا پانی چوری کرتے تھے۔
انجینئراسداللہ 48انچ قطرکی لائن سےپانی چوری کرکے ٹینکرزمیں فروخت کیا جاتا تھا۔
واٹربورڈعملے نے پانی چوری کیلئےبنائی گئی تعمیرات منہدم کردیں، انجینئراسداللہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے تعمیرکیے گئے6 ٹینک بھی مسمار کردیئے گئے، جبکہ پانی چوری میں استعمال ہیوی والوز، ہزاروں فٹ پائپ قبضےمیں لے لیے گئے۔
